حدثنا احمد بن يونس، حدثنا الليث. ح وحدثنا عيسى بن حماد، اخبرنا الليث بن سعد، عن بكير بن عبد الله، عن عبد الملك بن سعيد، عن جابر بن عبد الله، قال: قال عمر بن الخطاب: هششت فقبلت وانا صائم. فقلت: يا رسول الله، صنعت اليوم امرا عظيما،" قبلت وانا صائم". قال: ارايت لو مضمضت من الماء وانت صائم، قال عيسى بن حماد في حديثه: قلت:" لا باس به". ثم اتفقا، قال: فمه.
روزے کی حالت میں بیوی کو بوسہ لینا
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے کہا: میں خوش ہوا تو میں نے بوسہ لیا اور میں روزے سے تھا، میں نے کہا: الله کے رسول! میں نے تو آج بہت بڑی حرکت کر ڈالی، روزے کی حالت میں بوسہ لیا، آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا بتاؤ اگر تم روزے کی حالت میں پانی سے کلی کر لو (تو کیا ہوا)“، میں نے کہا: اس میں تو کچھ حرج نہیں، آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو بس کوئی بات نہیں“۔
سنن ابي داود: 2385
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10422)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ الصوم (3048)، مسند احمد (1/21، 53، سنن الدارمی/الصوم 21(1765) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
No comments:
Post a Comment