قرآن کریم
انبیا علیہم الصلوۃ والسلام کا ذکر قران میں
مندرجہ ذیل انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے اسمائے گرامی قرآن مجید میں مذکور ہیں۔ 25 انبیا اور رسولوں کے نام کے قرآن میں موجود ہیں، ان میں سے 18 کا ذکر تو سورہ الانعام میں ایک ہی جگہ پر ہے۔ جن 25 انبیاء کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے، ان کے نام یہ ہیں:
1) آدم علیہ السلام (2) ادریس علیہ السلام (3) نوح علیہ السلام (4) ہود علیہ السلام (5)صالح علیہ السلام (6) ابراہیم علیہ السلام (7)لوط علیہ السلام (8) اسماعیل علیہ السلام (9) اسحاق علیہ السلام (10) یعقوب علیہ السلام (11) یوسف علیہ السلام (12) ایوب علیہ السلام (13) شعیب علیہ السلام
(14)موسیٰ علیہ السلام (15)ہارون علیہ السلام (16) یونس علیہ السلام (17) داؤد علیہ السلام (18) سلیمان علیہ السلام (19)الیاس علیہ السلام (20)الیسع علیہ السلام (21)زکریا علیہ السلام (22) یحییٰ علیہ السلام (23) عیسی علیہ السلام (24) ذو الکفل علیہ السلام (25) محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم
حضرت عزیر علیہ السلام کا ذکر قرآن میں (سورہ التوبہ) میں آیا ہے، لیکن ان کے نبی ہونے میں اختلاف ہے۔ ان 25 انبیاء کرام کے علاوہ تین انبیاء کا ذکر احادیث میں آیا ہے۔ (1) شیث علیہ السلام (2) یوشع علیہ السلام (3) خضر علیہ السلام (ان کے نبی ہونے میں اختلاف ہے)
ان انبیاء میں سے پانچ نبی ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں حضرت ابرہیم علیہ السلام ، ابرہیم ؑ کے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام، اسحاق علیہ السلام کے بیٹے حضرت یعقوب علیہ السلام،یعقوب علیہ السلام کے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام اور ابرہیم علیہ السلام کے بھتیجے حضرت لوط علیہ السلام۔جزیرۂ عرب سے تعلق رکھنے والے انبیاء :
آدم علیہ السلام ، ہود علیہ السلام ، صالح علیہ السلام ، اسماعیل علیہ السلام ، شعیب علیہ السلام اور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ۔
عراق سے تعلق رکھنے والے انبیاء : ادریس علیہ السلام ، نوح علیہ السلام ، ابراہیم علیہ السلام اور یونس علیہ السلام
شام اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے انبیاء : لوط علیہ السلام ، اسحاق علیہ السلام ، یعقوب علیہ السلام ، ایوب علیہ السلام ، ذو الکفل علیہ السلام ، داؤد علیہ السلام ، سلیمان علیہ السلام ، الیاس علیہ السلام ، الیسع علیہ السلام زکریا علیہ السلام ، یحیٰ علیہ السلام اور عیسی علیہ السلام
مصر سے تعلق رکھنے والے انبیاء :
یوسف علیہ السلام ، موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو صاحبزادے : اسحاق علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام ہیں۔ اِن کے بعد تمام ابنیاء کرام حضرت اسحاق علیہ السلام کی اولاد سے ہوئے، سوائے تمام نبیوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کہ وہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے ہیں۔
حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب اسرائیل تھا جس کے معنی ہیں بندۂ خدا۔ ان ہی کی نسل کو بنی اسرائیل کہتے ہیں۔
حضرت نوح علیہ السلام قوم نوح، حضرت ہود علیہ السلام قوم عاد، حضرت صالح علیہ السلام قوم ثمود، حضرت لوط علیہ السلام قوم لوط اور حضرت موسیٰ، ہارون، داؤد ، سلیمان، زکریا، یحی اور عیسیٰ علیہم السلام قوم بنو اسرائیل کے مختلف قبائل کی اصلاح کے لئے رسول بناکر بھیجے گئے۔
25 انبیاء کرام کے قرآن کریم میں ذکر کی تقریبی تعداد:
آدم علیہ السلام : 25
ادریس علیہ السلام : 2
نوح علیہ السلام : 63
ہود علیہ السلام : 7
صالح علیہ السلام : 9
ابراہیم علیہ السلام : 69
لوط علیہ السلام : 27
اسماعیل علیہ السلام : 12
اسحاق علیہ السلام : 17
یعقوب علیہ السلام : 16
یوسف علیہ السلام :27
ایوب علیہ السلام : 6
شعیب علیہ السلام :11
موسیٰ علیہ السلام :136
ہارون علیہ السلام :19
یونس علیہ السلام :6
داؤد علیہ السلام :16
سلیمان علیہ السلام :17
الیاس علیہ السلام :3
الیسع علیہ السلام :2
زکریا علیہ السلام :8
یحی علیہ السلام :6
عیسی علیہ السلام :25
محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم: 5
قرآن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ذکر پانچ مرتبہ صراحت کے ساتھ ہوا ہے (محمد کا لفظ چار مرتبہ اور احمد کا لفظ ایک مرتبہ) لفظ رسول اللہ،رسول اور نبی کے ساتھ آپ کا ذکر متعدد جگہوں پر آیا ہے، جبکہ بے شمار جگہوں پر آپ کو براہِ راست مخاطب کیا. واللہ تعالیٰ اعلم)
No comments:
Post a Comment